Urdu News and Media Website

سعودی عرب کا یورینیم افزودہ کرنے کا فیصلہ،دنیا میں ہلچل

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران بڑھتی تلخی کے پیش نظر سعودی عرب نے یورینیم کو افزودہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،سعودی عرب کا یہ فیصلہ سامنے آتے ہی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ہم بھی اپنے دفاع کے لیے یورینیم افزدوہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویلین نیوکلیئر پروگرام کا خودمختارانہ حق کسی طور نہیں چھوڑیں گے۔2015ءمیں امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا جس کے تحت اسے سویلین ایٹمی پروگرام کی اجازت دی گئی۔اس کے بعد کوئی سعودی عرب کو اس حق سے کیسے محروم رکھ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتوں میں سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ایٹمی تعاون کے متعلق مذاکرات کرنے جا رہا ہے جن میں امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں پہلے دو نیوکلیئر ری ایکٹرز تعمیر کرنے کی اجازت دینے پر بات ہو گی۔

تبصرے