Urdu News and Media Website

سعودی عرب: بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا

ریاض(نیوز نامہ)سعودی عرب میں بیوی نے شوہر پر گرم کھولتا تیل پھینک کر بری طرح جلا دیا، واقعہ سعودی عرب کے شہر عسیر کی تثلیث گورنری میں پیش آیا۔کھولتے تیل سے جھلسے شخص کو عسیرکے ایک مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی انکوائری کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کردیا ہے۔ایسی وحشیانہ حرکت کرنے والی خاتون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے