Urdu News and Media Website

سعودی خواتین اب سٹیڈیم جاسکیں گی

ریاض (ما نیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں الاہلی فٹبال کلب نے ان سعودی خاندانوں کا خیر مقدم کیا ہے جو الباطن کی ٹیم کے خلاف اس کا آئندہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ میچ12 جنوری کوجدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سِٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ الاہلی کلب نے ٹوئیٹ میں کہا کہ کلب انتظامیہ الباطن کی ٹیم کے خلاف مقابلے میں تماشائیوں کی اپنے اہل خانہ سمیت موجودگی کا خیر مقدم کرتی ہے جو سعودی عرب میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ سمیت شرکت کا پہلا موقع ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 29 اکتوبر کو سعودی اسپورٹس جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ کے ساتھ داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے