Urdu News and Media Website

سری نگر:چٹیاکاٹنے پر احتجاج جاری،قابض فوج کی مزید پابندیاں

سری نگر(نیوز نامہ )حریت رہنماؤں کی جانب سے خواتین کی چٹیا کاٹے جانے کے واقعات کے خلاف احتجاجی کال پر وادی میں کرفیو کا سماں جبکہ قابض انتظامیہ نے سڑکوں پر خاردار باڑیں لگادیں،سری نگر میں مختلف قسم کی پابندیاں بھی عائد کر دیں گئی ہیں،حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حریت قیادت نے خواتین کی چٹیا کاٹے جانے کے واقعات کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے اور نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔قابض انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر سڑکوں پر خاردار باڑیں لگا دیں جب کہ احتجاج روکنے کے لئے سری نگر میں مختلف قسم کی پابندیاں بھی لگادی گئی ہیں۔حریت قیادت کی کال پر سری نگر میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا جنہیں بڈگام میں مزار پر حاضری اور نماز جمعہ کا خطبہ دینا تھا۔

تبصرے