Urdu News and Media Website

سری لنکا کا پاکستان کو 209 رنز کا ہدف،حسن علی کے 5 شکار

ابوظہبی(نیوز نامہ)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم  208 رنز پر ڈیھر، پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔ ۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 208 پر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے تھرنگا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔حسن علی کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ نے سری لنکا کو 208 رنز تک محدود کر دیا،  حسن علی نے 10 اوور میں 34 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے دو سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے