Urdu News and Media Website

سرینگر:قابض بھارتی فوج نے مزید 6کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری۔قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارامولا میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کیا اور فائرنگ کر کے 6 بے گناہ کشمیریوں کی جان لے لی ۔قابض بھارتی فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی جانب سے اڑی میں مشترکہ طور پر جعلی آپریشن کیا گیا جس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 14 افراد کو شہید کیا جب کہ 181 کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے