Urdu News and Media Website

سریاب پولیس نے 15 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا بچے کو بازیاب کرالیا:دو ملزمان گرفتار

      کوئٹہ(نیوز نامہ)سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں سی آئی اے پولیس نے 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب  کرالیا  جبکہ اس دوران دو ملزمان کو  بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ بچے کو ایک ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا اور ملزمان نے اس کے والد سے 15 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا تاہم پولیس نے ملزمان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کرکے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے