Urdu News and Media Website

سرکاری سطح پر  گدھوں کی افزائش شروع

 لاہور(نیوزنامہ)پاکستان میں سرکاری سطح پر بہترین نسل کے گدھوں کی افزائش  کا سلسلہ شروع  ہو گیا۔

جیو نیوز کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر  محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر منصور کا کہنا ہے کہ بہادر نگر فارم میں ڈونیشن بریڈ امپروومنٹ پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے۔

 

اس پراجیکٹ کے تحت سرکاری سطح پر  بہترین نسل کے گدھوں کی افزائش کی جائے گی اور  مال برداری کے لیے بھی بہترین جانور دستیاب ہو سکیں گے۔

 

 ڈاکٹر منصور کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال اور  دودھ سے خاص قسم کا مادہ جینوٹن حاصل ہوتا ہے جسے کاسمیٹکس کے سامان کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بہترین نسل کے گدھوں کی افزائش سے  جینوٹن برآمد  بھی کیا جا سکے گا۔

 

محکمہ لائیو اسٹاک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ  اوکاڑہ کے گورنمنٹ لائیو اسٹاک فارم میں پیدا ہونے والے گدھے بیرون ممالک  برآمد بھی کیے جائیں گے۔

تبصرے