Urdu News and Media Website

سرفرازاحمد بکی کے چنگل سے بچ گئے

دبئی(نیوز نامہ) دبئی میں سری لنکا کے خلاف جاری سریز کے دوران ایک بکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ کو آگاہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میںسٹے بازوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کر دی اسپاٹ فکسنگ کی یہ پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔ سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا۔ واقعے کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تا ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

تبصرے