Urdu News and Media Website

سانحہ قصور کے مرکزی قصور وارحکمران جماعت سے ہیں ۔ الطاف شاہد

لاہور(نیوزنامہ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے مرکزی قصورواراورسہولت کار حکمران جماعت سے ہیں۔اس شیطانی دھندے میں ملوث ہر کردارکوکیفر کردارتک پہنچایاجائے گا۔ تخت لاہور کے شہنشاہ کاآمرانہ مزاج آشکارہوگیا ۔ہم پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے شریف برادران کے آمرانہ طرز حکومت کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں جوکیاوہ اس پرقوم سے براہ راست سے معذرت کریں۔مقتول زینب کے باپ امین انصاری کوپریس کانفرنس میںبات نہ کرنے دینا اوروزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی وزراء کاتالیاں بجانااورقہقہہ لگانا شرمناک تھا۔شاید کوئی فوجی ڈکٹیٹر بھی اس طرح ایک عام اورغمزدہ شہری کامائیک بندنہ کرتاجس طرح شہبازشریف نے کیاتھا۔شریف خاندان نے صوبائیت اورمنافرت کی سیاست کاعلم اٹھالیا ،دونوں بھائیوں کے طرز سیاست سے ریاست اورجمہوریت کوشدیدخطرہ ہے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سانحہ قصور کی پروفیشنل اندازسے تحقیقات کرتے ہوئے سرپرستی کرنیوالے بااثر سیاستدانوں اورسہولت کاروں کوبے نقاب کیا جائے ۔جنسی درندوں کوکیفرکردارتک پہنچانا مہذب شہریوں کاانفرادی اوراجتماعی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں پولیس کو آزاد انہ کام کرنے دیاجائے تووہاں ڈاکوراج نہ ہو۔پنجاب کی یرغمال پولیس شہریوں کی حفاظت نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتل کی تاخیر سے گرفتاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسرخرونہیں بلکہ بے نقاب کیا ہے ۔ حکمران بدترین کارکردگی کے باوجود بڑی بڑی ڈینگیں مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیڈگورننس زوروں پرہے جبکہ حکمران تالیاں بجارہے تھے۔ پی ایس پی مادروطن کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کاصفایاکرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

تبصرے