Urdu News and Media Website

سابق کپتان نے پاکستانی بائولرز کو گھر کے شیر قرار دے دیا

لاہور(نیوز نا مہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستانی بالرز کو گھر کے شیر قرار د ے ڈالا ۔نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے ہارنےپرسابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ہمارے موجودہ بالر مطلب کی کنڈیشنز میں تو اچھی بالنگ کر لیتے ہیںورنہ ان کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، برصغیر میں ورلڈ کلاس نظر آنیوالے قومی بالرز کیوی کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کے صحیح استعمال سے قاصر اور اوسط درجے کے گیند باز ثابت ہوئے ہیں ۔ پاکستان کے پاس نئی بال کرنے والے بالرز کا فقدان ہے جس کا مسلسل نقصان اٹھانا پڑتا ہے،ہم چوتھا ون ڈے جیت سکتے تھے لیکن کپتان سرفراز احمد بالنگ کی تبدیلیوں کے حوالے سے درست فیصلے نہیں کر سکے اور ان کی جانب سے بالرز سے طویل سپیلز کرانا ناکامی کا سبب بن گیا ۔

تبصرے