Urdu News and Media Website

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی منو بھائی کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی

لاہور(نیوز نامہ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان وصدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی افتخار محمد چوہدری کی لاہورمیں منو بھائی کے گھر آمد۔ فاتحہ خوانی میں شر کت اور گھر والوں سے تعزیت بھی کی۔اس موقع پر سابق کوارڈینیٹر پاکستان بار کونسل و صدر ہیومن رائٹ سیل PJDPمحمدمدثر چوہدری ایڈووکیٹ، غلام مجتبے چودھری ایڈووکیٹ ، عتیق چوہدری ایڈووکیٹ ، حسن شبیر و دیگر بھی سابق چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان وصدر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی افتخار محمد چوہدری نے منو بھائی کی خدمات کو سراہا اور ان کی فیملی اور ان کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

تبصرے