Urdu News and Media Website

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا اعلی شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور(نیوزنامہ)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا اعلی شخصیات کے اعزاز میںظہرانہ ۔ظہرانہ سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی طر ف سے ان کے پوتے کی سالگرہ کے موقع پر ماڈل ٹاون کمیونٹی سنٹر پر دیا گیا ۔ جس میں ملک بھر سے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس صاحبان ، سابق چیف جسٹس صاحبان،ججز، سپیکر قومی اسمبلی ،وزرا، ملک کے نامور وکلاء، بیوروکرسی کے اعلی افسران کے علاوہ سابقہ کو آرڈینیٹر پاکستان با رکونسل محمدمدثر چوہدری ایڈووکیٹ، رحمان ناصر رانا ، رانا نعمان، عمیر جاوید، غلام مجتبیٰ چوہدری ،آصف عمران عوان ، فوکل پر سن شیخ احسن الدین، بدراسلام، رانا نعیم، حکیم وقاص، میڈم امبرین کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیداران نے شر کت کی۔

تبصرے