Urdu News and Media Website

سابق لیگی ایم پی اے چوہدری یحیی گلنواز گھمن کے والد محترم رضائے الہی سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) سابق لیگی ایم پی اے چوہدری یحیی گلنواز گھمن ایڈووکیٹ اور چوہدری عثمان گلنواز جنرل کونسلر کے والد محترم چوہدری گلنواز گھمن جو کہ رضائے الہی سےانتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ نواز شریف اسٹیڈیم میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میںممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ،ارمغان سبحانی ،ممبر ان صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ ،منور علی گِل،رانا محمد افضل ،محسن اشرف ،چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن ،وائس چیئرمین ناصر محمود رانجھا ،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار باگڑی ،صدر بار عمران بٹ ،سابق صدر طاہر رئوف ،چیئرمین بلدیہ خواجہ عاطف پاشی ،پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی ،عظیم نوری گھمن،صدر صرافہ مارکیٹ رانا محمد شبیر ،صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پرویز عالم بٹ،سینئر صحافی حاجی غلام ناصر مغل،اپوزیشن لیڈر بلدیہ توحید اقبال بٹ،سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں،سٹی صدر مسلم لیگ محمد افضل منشاء و دیگرسیاسی سماجی مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔

تبصرے