Urdu News and Media Website

سائفر غائب ہونے کے بعد کہاں سے برآمد ہوا ؟؟؟ بڑا معمہ حل ہو گیا۔

لاہور(فاروق احمد بودلہ ) وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہونے والے سائفر کا سراغ مل گیا۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں امریکا سے موصول ہونے والے سفارتی سائفر کے وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہو جانے کے بعد انکشاف کے بعد مذکورہ سائفر کا سراغ بھی لگا لیا گیا۔

 

گزشتہ حکومت میں موصول ہونے والا سفارتی سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ میں موجود امریکی سائفر باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

کابینہ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کےآڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔

 

سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا۔

فراڈ جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اس کو چوری کیا گیا، حلف متعلقہ قوانین ، قواعدوضوابط بالخصوص سیکرٹ آفیشل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تبصرے