Urdu News and Media Website

زینب کے قتل پر قصور میں فضا سوگوار ، مظاہرےجاری

قصور(نیوز نا مہ) زینب کے قتل پر قصور میں فضا بھی سوگوار ، مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اورقصور کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہے۔ مشتعل مظاہرین نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نعیم صفدر کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور کرسیوں کو آگ لگادی۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ بچی زینب کا قاتل اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔تمام بازار اور اسکولز بند ہیں، فیروز پور روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے اور مظاہرین کالی پل چوک پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زینب قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

تبصرے