Urdu News and Media Website

زینب قتل کیس، لاہور سے مشتبہ شخص گرفتار

پولیس نے تفتیش کے بعد جے آئی ٹی قصور کے حوالے کر دیا

لاہور (نیوزنامہ)زینب قتل و زیادتی کیس میں لاہور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پو لیس کے مطابق مشتبہ شخص کو لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے جو کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج والے شخص سے مشابہت رکھتا ہے۔گرفتار شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے جبکہ اسے قصور کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔پو لیس کے مطابق گرفتار شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کر وایا جائے گا ۔

تبصرے