Urdu News and Media Website

زو پشاور کی بہترین سمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کے لیے عالمی سطح پر توثیق

لاہور(نیوزنامہ)ٹرانس پشاور نے  ٹرانسپورٹ ٹکٹنگگلوبل میں 2022 کے لئے "بیسٹ  اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا ایوارڈ جیت لیا۔

یہ ایوارڈ پشاور بی آر ٹی سروس کو دو لاکھ سے زائد یومیہ مسافروں کی سمارٹ ٹکٹنگ سروس کے زمرے میں دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ  ٹکٹنگ  گلوبل یو کے  کی جانب سے یہ ایوارڈ ٹرانس پشاور کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو اآسانی فراہم کرنے پر پیش کیا گیا۔

ایل ایم کے ریسورسز(پرائیویٹ لمیٹڈ)    پشاور بی آر ٹی سسٹم کو اسمارٹ ٹکٹنگ اور اس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والا ٹرانزسپشاور کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے۔

اس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 28جون 2022 کو لندن میں دسویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا۔

بہترین  ٹکٹنگ پروگرام کا ایوارڈ کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ان کے ٹیکنالوجی پارٹنر کی نشاندہی کرتا ہے جس نے گزشتہ 2 سالوں میں ایک کامیاب  سمارٹ  ٹکٹنگ پروگرام شروع کیاہو۔

جس نیٹ ورک پر پروگرام لاگو ہوتا ہے اس پر  روزانہ 200,000 یا اس سے زائد سفر ہونے چاہیے۔

ایوارڈ صارف کی  پزیرائی، مدت، پائیداری اور کئی دوسرے عوامل کو مدنظر رکھتا ہے جو پروجیکٹ کو نمایاں کرتے ہیں۔

ٹرانس  پشاور کے مدمقابل دوسرے فائنلسٹس  میں  جیکلنگکو، تھیلس اور جاٹلینڈوپرکاسا آبادی (انڈونیشیا)، میٹروریو (برازیل)، دیساؤتھ آسٹریلین پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس اے پی ٹی اے)، (آسٹریلیا)، کیوبکٹرانسپورٹیشن سسٹم اور ایم ٹی اے، (نیویارک) ، اوپل ڈیجیٹل کارڈ اور کنٹیکٹ لیس ٹرانسپورٹ ادائیگیاں، (نیوساؤتھویلز) اور انوفورس، (قزاقستان) کے میٹرو  پراجیکٹس شامل تھے۔

ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ  گلوبل ایک عالمی  سمارٹ  ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کی کمیونٹی ہے جو 71 ممالک کے معروف سمارٹ  ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کے ماہرین  کو اکھٹا کرتی ہے۔

دسویں سالانہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ  ایوارڈز نے ہماری کمیونٹی کی  کامیابیوں،  اختراعات اور مشترکہ کوششوں کا سراہا۔

اس ایوارڈکے ذریعےمسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت مہیا  کرنے میں دنیا بھر میں  ہونے والے بہترین کام کو تسلیم کیا  جاتا ہے۔

ایل ایم کےریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ    کے نمائندے نے یہ ایوارڈ ٹرانس پشاور کی جانب  سے لندن میں منعقد  سالانہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ  گلوبل سمٹ 2022 میں وصول کیا۔

 

تبصرے