Urdu News and Media Website

زمین کے ٹکڑے کیلئے جاری گیارہ سالہ خونی لڑائی ختم

صنعاء(نیوز نامہ)لڑکی نے اپنی دماغی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر گزشتہ گیارہ سال سے جاری لڑائی ختم کرادی۔ لڑکی نے تن تنہا گیارہ سال سے دو قبائل کے درمیان زمین کے ٹکڑے پر جاری تنازع کو حل کراکے سب کو حیران کردیا، حالانکہ اس خونی لڑائی کو ختم کرانے کے لیے مقامی سماجی رہ نماؤں، قبائلی عمائدین اور حکومتی نمائندوں نے بھی سرتوڑ کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔ اس لڑائی میں کم سے کم 60 افراد کی جانیں چلی گئیں اور 130 زخمی ہوچکے ہیں۔ لڑائی میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔لڑکی نے بتایا کہ اس نے متنازع جگہ پر تنازع کے بنیادی اسباب کا جائزہ لیا اور اس کے بعد دونوں قبائل کے اہم عہدیداروں کے سامنے اس کے حل کا فارمولہ پیش کیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے بعد وہ فریقین میں صلح کا معاہدہ کرانے میں کامیاب رہیں۔ دونوں قبیلے کے لوگوں کو ماضی کی غلطیوں اور لڑائی میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ ہے تاہم زندگی اب معمول کے مطابق گزر رہی ہے۔

تبصرے