Urdu News and Media Website

زرداری نے عمران کے ساتھ حساب چکتا کر دیا

لاہور(نیوز نامہ) آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ حساب چکتا کر دیا۔گزشتہ روز عمران خان کی جان سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں زرداری نے عمران خان آئینہ دکھا دیا۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سوائے ایک پل کے کوئی تبدیلی نہیں آئی اور عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں ہے۔ جس کی اپنی داستانیں مشہور ہوں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا۔ نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے، کوئی دھبہ لگا ہوا ہے کیا؟ انہوں نے آج تک اپنا ذریعہ معاش کیوں نہیں بتایا؟  ایک شوکت خانم اسپتال پر پورا نیازی خاندان پلتا ہے۔شریک چیرمین پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ہے۔ شرجیل میمن کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جب کہ نواز شریف کے صرف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔

تبصرے