Urdu News and Media Website

ریڈ چکن کری

اجزاء:
چکن:ایک کلو
پسے ٹماٹر:دو کپ
املی کا رس:آدھا کپ
تیز پتے:دو عدد
رائی:ایک چائے کا چمچ
نمک:ایک چائے کا چمچ
ہلدی:ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ:ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتے:چھ عدد
پسی پیاز:ایک کپ
پسا گرم مصالحہ:ایک چائے کا چمچ
تیل:حسب ضرورت
ہرا دھنیا:حسب ضرورت
ہری مرچیں:حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے چکن میں پسی پیاز، نمک، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور پانی ڈال کر اس کو پکالیں۔جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کردیں۔اب پین میں تیل گرم کرکےاس میں کڑی پتے، تیز پتے، رائی، پسا گرم مصالحہ، املی کا رس اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں۔پھر اس میں ابلی چکن ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سرو کریں۔

تبصرے