Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:چوہدری محمدصفدر ایڈووکیٹ صدر بار کیلئے نامزد

رینالہ خورد (راو عتیق گوہر)وکلا کی اکثریتی گروپس کی طرف سے چوہدری محمدصفدر ایڈووکیٹ صدر بار کیلئے نامزد ملک رضوان فاروق بھٹی جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بار کونسل میں سال2018کے عہدیداران کی انتخابی مہم زوروں شور سے جاری ہے تحصیل بار کونسل میں مضبوط وکلاگروپس قائداعظم لائیرزفورم، محمڈن لائیرزفورم، نیوویژن گروپ، مہر رفیق گروپ ، پروفیشنل گروپ، اتحادگروپ، کنورسعیدلائیرزگروپ، راجہ ظہور الحق کیانی لائیرزگروپ نے سال2018کیلئے متفقہ طور پر معروف قانون دان چوہدری محمدصفدر ایڈووکیٹ کو صدر اور ملک رضوان فاروق بھٹی ایڈووکیٹ کو جنرل سیکریٹری کیلئے نامزد کرکے انتخابی مہم تیزی سے شروع کررکھی ہے چوہدری محمدصفدر ایڈووکیٹ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل بار میں اپنے حمایت یافتہ گروپس کے علاوہ مخالف گروپس کے وکلا کی انفرادی بھرپور حمایت حاصل ہے ان شاء اللہ کامیاب ہوکر بار اور وکلا کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائیگا وکلا کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں گے بار اور بینچ میں مثالی تعلقات استوررکھ کر عام آدمی کیلئے انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیداکی جائیں گی۔

تبصرے