Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:فاران گرامر سکول کی تحصیل میں پہلی پوزیشن، آر پی او نے خصوصی سرٹیفکیٹ دیا

رینالہ خورد(راو عتیق گوہر)فاران گرامر سکول کی تحصیل میں پہلی پوزیشن آر پی او نے خصوصی سرٹیفکیٹ دیا سیاسی، سماجی، تاجر، وکلا اور عوامی حلقوں نے پرنسپل محمداشرف ڈوگر کو مبارکباد دی تفصیلات کے مطابق آفاق پبلشرز کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب کوئز مقابلہ جات میں پرائمری سطح پر فاران گرائمر سکول پنجم جماعت کے طالب علم عزیز جاوید کو تحصیل بھر میں پہلی اور ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے ادارہ کی بہترین تعلیمی قابلیت ادارے میں فول پروف سیکورٹی اور مینجمنٹ کے اعلیٰ انتظامات پر تقریب کے مہان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن طارق رستم چوہان نے ڈائریکٹر وپرنسپل ادارہ محمداشرف ڈوگر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شیخ حماد رضا، متحدہ علماء کونسل کے رہنمائوں مولاناقاری محمداسلم صدیقی، پیر صفدر حسین محمدی سیفی، چیئرمین یونین کونسل رائو ضیغم مجتبیٰ خاں، وکلارہنمائوں سابق ممبر پنجاب بار کونسل رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ ،رائو محمد اقبال کھرل ایڈووکیٹ، رائو سعید آفتاب ایڈووکیٹ، پروفیسر رائو محمدکاشف، لیکچرار محمدتوحید، سماجی رہنمائوں سید ندیم مقصود جعفری، رائو محمدعلی، حاجی وقار احمد سمیت شہریوں نے پرنسپل محمداشرف ڈوگر اور انکی ٹیم کو مبارکباد اور زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

تبصرے