Urdu News and Media Website

روس پر شمالی کوریا کی مدد کر نے کا الزام

واشنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر نے روس پر شمالی کوریا کو اس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے میں مدددینے کا الزام عائد کردیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطا بق ٹرمپ نے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کو ایندھن کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے نفاذ میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔لیکن انہوں نے دعوی کیا کہ روس نے چین کی جانب سے خالی کی جانے والی جگہ سنبھال لی ہے اور وہ شمالی کوریا کے معاملے میں امریکہ سے بالکل بھی تعاون نہیں کر رہا۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن جان بوجھ کر شمالی کوریا پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔مریکی صدر نے دعوی کیا کہ چین شمالی کوریا سے جو کچھ واپس لے رہا ہے، لگتا ایسا ہے کہ روس وہ سب کچھ شمالی کوریا کو فراہم کر رہا ہے جس کے باعث ان کے بقول عالمی کوششوں کے ویسے موثر نتائج برآمد نہیں ہورہے جیسے ہونے چاہیے تھے۔

تبصرے