Urdu News and Media Website

روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ،71افراد ہلاک

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی ایئر لائن سراتوو کا ایک مسافر بردار طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔روسی حکام کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں جہاز پر سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔طیارہ ماسکو کے دومودیدیو ائرپورٹ سے پرواز کرنے کے بعد چند ہی منٹوں میں لاپتہ ہوا اور ماسکو کے جنوب مشرق میں پچاس میل دور آرگونوو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جہاز کی تباہی کی فوری تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔فلائٹ ریڈار 24 نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز گرنے سے پہلے ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے کی طرف آ رہا تھا جس کے بعد وہ گر تباہ ہو گیا۔ساراتوو ائیر لائن کا مرکز ساراتوو میں ہے جو کہ ماسکو سے 840 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔2015 میں اس ائیرلائن کی بین الاقوامی پروازوں پر اس واقعے کے بعد پابندی لگا دی گئی جب انسپیکٹرز نے کاک پٹ میں عملے کے علاوہ ایک انجان شخص کو بیٹھے ہوئے پایا۔ساراتوو نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جس کے بعد 2016 میں انہیں دوبارہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ملی۔اس وقت اس ائیر لائن کی زیادہ تر پروازیں اندرون ملک ہی ہیں اور بین الاقوامی پروازوں کی منزل آرمینیا اور جورجیا ہیں۔

تبصرے