Urdu News and Media Website

روبوٹ نے 4 گھنٹوں میں شطرنج سیکھ کر سپر کمپیوٹر کومات دیدی

لندن(نیوزنامہ)ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جس نے شطرنج کھیل کے سابق گرینڈ ماسٹر سپرکمپیوٹر کوپے درپے 100بار شکست دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق روبوٹ نے صرف 4 گھنٹوں میں شطرنج کا کھیل سیکھا اور پھر اس کھیل کے سابق گرینڈ ماسٹر سپرکمپیوٹر کوپے درپے 100بار شکست دی۔ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس کو انسانیت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ اس میں انسانوں کو خوفزدہ کردینے والی یہ بات تھی کہ اس روبوٹ نے صرف چار گھنٹے میں گیم سیکھ کر سپرکمپیوٹر کے ساتھ کھیلتے ایسی چالیں چلیں جو شطرنج کی 1500سالہ تاریخ میں کسی انسان یا کمپیوٹر نے نہیں چلی تھیں۔

تبصرے