Urdu News and Media Website

راؤ انوار کی پشت پناہی کر نیوالے قوم کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں: سربراہ قومی وطن پارٹی

اسلام آباد (نیوز نا مہ)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ قوم کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر اپنے آپ کو کمیٹی کے آگے پیش نہیں کر رہا، خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس عمران خان کی زبان ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ڈی آئی خان واقعہ میں 8لوگ پکڑے گئے، وہاں نہ وزیراعلیٰ گیا نہ عمران خان گیا۔ تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر اپنے آپ کو کمیٹی کے آگے پیش نہیں کر رہا جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کر رہا ہے وہ قوم کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،پارلیمنٹ میں جس جماعت کے پاس اکثریت ہو گی اسی کا وزیراعظم ہو گا۔

تبصرے