Urdu News and Media Website

رانا ثنا اللہ کے استعفے کیلئے شہباز شریف کو 31دسمبر کی ڈیڈ لائن

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر تک رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود استعفیٰ دے دیں ۔گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمید الدین سیالوی نے کہا کہ شہباز شریف نے میرے ساتھ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا ،وہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا ،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وعدہ خلافی بھی کی ہے اور غداری بھی ،اب ہم مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کہا اس جلسے کو موخر کر دیں ،میں نے جواب دیا کہ ہمارا جلسہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاﺅ ۔حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ،آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی ،میں نبی پاک ﷺکی ذات پر قربان ہونے کو تیار ہوں ۔

تبصرے