Urdu News and Media Website

ذبیح اللہ بلگن خیابان قائد سوسائٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر

لاہور (نیوز نامہ)خیابان قائد سوسائٹی کے نائب صدر ذبیح اللہ بلگن کوسوسائٹی کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ۔خیابان قائد سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس سوسائٹی دفتر میں منعقد ہوا جس میں صدر شبیر احمد بیگ، سیکرٹری، محمدظفر سندھو،نائب صدر ذبیح اللہ بلگن،سیکرٹری فائنانس رانا محمود،ایگزیکٹو باڈی کے ممبرز محترمہ باجی رضیہ، نواز جٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سیکرٹری جنرل ظفر سندھو کی عمرہ روانگی کے باعث نائب صدر ذبیح اللہ بلگن کو قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ذبیح اللہ بلگن کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کی فلاح بہبود کا یہ سفر جاری رہے گا اور خیابان قائد ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے ۔

تبصرے