Urdu News and Media Website

دین سے دوری بڑھتے ہوئے معاشرتی بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ امام ابو مسلماء

نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن سیمل راجہ کی وفد کے ہمراہ اسلامک سینٹر آف امریکہ کے امام ابو مسلماء سے ملاقات

امریکہ(نیوزنامہ) نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے عقیدہ ثمر، صفیہ رحمان، عالیہ فاطیمہ اور رخسانہ بھٹی پر مشتمل وفد کے ہمراہ اسلامک سینٹر آف امریکہ کے امام ابو مسلماء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامک سینٹر آف امریکہ کی انتظامیہ کی جانب سے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وفد کے اراکین کو ادارے کے قیام اور اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اسلامک سینٹر آف امریکہ کے امام ابو مسلماء نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور تقاضوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم امت کے اتحاد و اتفاق اور یک جہتی کی اشد ضرورت ہے۔ مسلمان کسی بھی خطے سے تعلق رکھتے ہوں مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دین اور مذہب سے دوری کے باعث تباہی کا ایک ہولناک طوفان دبے پاوں عالم اسلام کی طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روایات سے متاثرہ ممالک اور حکمران اپنے طرز عمل سے غیر مسلم طاقتوں کے عزائم کو کامیاب بنا کر اسلام کے خلاف سازش کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے چند اہم مذہبی امور کے بارے میں ان سے راہنمائ لی اور مذہب کی آڑ میں خواتین کا استحصال کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے نکاح و طلاق جیسے حساس مذہبی معاملات کی آڑ میں خواتین کی زندگیوں کو برباد کرنے والوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایکشن لینے کی درخواست کی۔ اسلامک سینٹر آف امریکہ کے امام اور دیگر علماء کرام نے خواتین کے وفد کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کے نتیجے میں خوفناک حد تک بڑھتی ہوئ بے راہ روی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تحریک کا آغاز کیا جائے

تبصرے