Urdu News and Media Website

دومنزلہ عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق،9 زخمی

شیخوپورہ(نیوزنامہ) دو منزلہ عمارت گرنے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروزٹواں سٹاپ پر دومنزلہ عمارت گر گئی ،جس کے نتیجے میں 13افراد ملبے تلے دب گئے تھے،جن میں سے 9 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا اور فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،جبکہ 4 افراد ملبے تلے دبنے کی وجہ سے جان کی بازی ہا ر گئے۔

تبصرے