Urdu News and Media Website

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوںکو فتح نصیب ہو گئی

آکلینڈ(ما نیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوںکو فتح نصیب ہو گئی۔ ایڈن پارک گراؤنڈ میںنیوزی لینڈاورپاکستان کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقررہ اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بنائے۔پاکستان کی ظرف سےفخر زمان اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے اور 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ احمد شہزاد 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے۔ پاکستان کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل 26، کولن منرو 1، کین ولیم سن صفر، ٹوم بروس 11، گلین فلپس 5،کولن ڈی گرینڈ ہوم 10، بین وہیلر 30، مچل سینٹر 37، اش سودھی 15 اور سیٹھ رانسے ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

تبصرے