Urdu News and Media Website

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کو 32 رنز سے شکست

ابوظہبی(نیوز نامہ) دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 219 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم  نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔پاکستانی بولرز نے اننگز کے آغاز سے ہی سری لنکا کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا اور نہ ہی بڑا سکور کرنے کا کوئی موقع دیا۔تا ہم سری لنکن اوپنر تھارنگا نے ہدف کے تعاقب میں سنچری سکور کی اور 112 رنز کے ساتھ وہ آخری وقت تک ٹیم کی امید بنے رہے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان، رومان رئیس، حسن علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے