Urdu News and Media Website

دنیا کا سب سے بڑا سموگ ٹاور تعمیر

بیجنگ(ما نیٹرنگ ڈیسک)چین نے بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے تجرباتی طور پر ہوا صاف کرنے والا ٹاور’’سموگ ٹاور‘‘ تعمیر کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدانوں کا دعویٰ ہےکہ ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ٹاور تعمیر کر لیا ہے جس کی اونچائی100 میٹر سے زیادہ ہے، یہ ٹاور صوبے شانڑے کے شہر ڑیان میں تعمیر کیا گیا ہے،ٹاور کی تعمیر 2015 میں شروع ہوئی تھی اور اس کا مقصد آلودہ ماحول کو کم لاگت میں صاف کرنے کا طریقہ تلاش کرنا تھاْ، ٹاور میں نصب جالی آلودہ ہوا کو اپنے اندر کھینچنے کے بعد شمسی توانائی سے اسے گرم کرتی ہے اور پھر یہ گرم ہوا ایک فلٹر سے گزرتے ہوئے آلودگی ختم کرتی ہے،اس کے بعد یہ صاف ہوا فضاء میں خارج کر دی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ٹاورکے کامیاب نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ ٹاور روزانہ 1 کروڑ کیوبک میٹر صاف ہوا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے ٹاور کے اطراف کی آب و ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

تبصرے