Urdu News and Media Website

دمشق کے قریب روسی اور شامی طیاروں کے حملے ، 17 شہری جاںبحق

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے نوا حی علاقے میں مشرقی الغوطہ میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں 17 شہر ی جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز روسی اور شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی الغوطہ کے علاقے حمیریہ میں سب سے تباہ کن حملے کیے اور وہاں 2 بچوں سمیت 12 افراد مارے گئے ۔

تبصرے