Urdu News and Media Website

دماغ کو شفاف بنانے کا کامیاب تجربہ

جرمنی (نیوز نامہ)فالج یا اسٹروک کو اب تک درست طورپر سمجھا نہیں گیا ہے اور اس کے لیے ماہرین نے چوہوں کے دماگ کو بڑی حد تک شفاف بنا  کر دماغ میں خون کی فراہمی میں رکاوٹ کے عمل کو سمجھنے کا ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ دماغ کی باریک شریانوں میں خون کا لوتھڑا یا پلاک پھنس جانے سے دماغ کو خون، آکسیجن اور دیگر اہم اجزا کی ترسیل متاثر ہوتی ہے اور فی سیکنڈ لاکھوں دماغی خلیات ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اس سے مریض موت یا زندگی بھر کے لیے اپاہج بن سکتا ہے۔ تاہم ماہرین اب بھی اس پیچیدہ عمل کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس سے قبل متاثرہ دماغ کو سمجھنے کے لیے مریض کے دماغ کی قاشوں (سلائیڈز) کا خردبین سے جائزہ لیا جاتا رہا ہے ۔ لیکن اب جرمنی میں یونیورسٹی آف ڈائسبرگ ایسن کے سائنسدانوں ڈِرک ہرمین اور میتھائس گنزر نے دماغ کو کاٹے بغیر خون کی رگوں کے پیچیدہ جال کو دیکھنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

تبصرے