Urdu News and Media Website

دبنگ خان کا مسٹر پرفیکٹ کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ

ممبئی( ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھی مسٹر پرفیکسنٹ عامر خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی اداکاری کے تو سب ہی معترف ہیں لیکن کردار کے چناؤ کے حوالے سے بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں اور کردار میں ڈھلنے کے لیے وہ ہر حد پار کرجاتے ہیں جس کی واضح مثال ہمیں ان کی حالیہ بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ میں دکھائی دیتی ہے۔ اس کے برعکس بالی ووڈ کے سلطان ہر کردار میں اپنا مخصوص دبنگ انداز ہی اپناتے ہیں لیکن اب انہوں نے بھی عامر خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہدایت کار علی عباس ظفر کے ساتھ 2 بلاگ بسٹر فلمیں ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کرنے کے بعد اپنی نئی فلم ’بھارت‘ میں بھی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس کے سپرد کیے جو 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے