Urdu News and Media Website

خودکار اور جدید ترین سمارٹ ہومز کیلئے ہواوے اور ایم جی ایچ میں معاہدہ

کراچی (نیوزنامہ) ایم جی ایچ پاکستان نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ ہومز اور کمیونٹی پروویژنز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔

اس کا مقصد سمارٹ کمیونٹی پروجیکشن آٹومیشن کی سہولت کو بہتر بناتا ہے، وائی فائی 6 پر مبنی کنیکٹیویٹی کو محفوظ بنا کرہواوے کے سروس ڈیلیوری پارٹنر نیو ہورائزن کی مدد سے صحت مند ماحول کیساتھ توانائی کی بچت کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقر یب میں سٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔سی ای او ایم جی ایچ اویس شیخ نے تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے کمیونٹیز کیلئے نہ صرف بہترین ایپلی کیشنز میسرہوں گی بلکہ پاکستان میں رہائش محفوظ، خوبصورت اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کیساتھ خودکار بھی ہوگی۔

ہمارا مقصدعوام کوایک ایسا معیار فراہم کرنا ہے جو یورپ، امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او انفرا پلان،پر ومگ،لوکی گروپس فرخ اسلم نے ایم جی ایچ پاکستان کے شراکت داری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمارٹ ہومز پریسنٹ پی3 کا تصور پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن مکمل طور پر خودکار سمارٹ ٹیکنالوجی فراہم کرکے پاکستان میں ہاؤسنگ کے موجودہ منظر نامے میں تبدیلی لانا ہے۔

محفوظ، آرام دہ اور پائیدار طرز زندگی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

سی او او نیو ہورائزن قیصر سرورنے اپنے خطاب میں ایم جی ایچ پاکستان کو آٹومیشن اور مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر کے مقصد کے لیے سروس ڈیلیوری پارٹنر کے طور پر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی توقعات کے مطابق معیاری سروس فراہم کرتے رہیں گے۔

تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او ہواوے پاکستان شہزاد رشید نے کہا کہ ہواوے صدیوں سے متعدد ممالک کو ایسی ٹیکنالوجیز فراہم کر رہا ہے جو سمارٹ کمیونٹی کو بین الاقوامی سطح کے معیارکو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہو اوے پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آخر میں سی ایس پی او ہواوے نے کہاکہ ہم سب کو ایک مستحکم،محفوظ نیٹ ورک ماحول میں رہنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے