Urdu News and Media Website

خطرناک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا

حویلی لکھا (نیوز نامہ)متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیاچند روز قبل نواحی علاقے بھرپور چوک میں دوران، ڈکیتی تین ڈاکووٗں نے دودوکانداروں کو ہلاک کیا تھا ،گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب،علاقہ مکینوں کی پولیس کے حق میں نعرے بازی۔پولیس کے مطابق مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گزشتہ روز پولیس مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب اِس مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس تھانہ بصیرپور کے حق میں زبردست نعرے بازی کی کچھ روز قبل تھانہ حویلی وبصیر پور کی حدود کے وسط میں قائم چوک بھرپورہ میں تین ڈاکووٗں نے دوران لوٹ مار دو دوکانداروں کو ہلاک کیا تھا خیال ظاہر کیا جارہا ہے انہیں تین ڈاکووٗں میں اِس پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کاشمار تھا ۔

تبصرے