Urdu News and Media Website

ختم نبوت کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: حافظ عبدالغفارروپڑی

لاہور(نیوزنامہ ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اور اسلام کے نام پر بنا ہے، اور ختم بنوت بنیادی عقیدہ ہے، ملک کو لبرل بنانے کے دعویدار کسی اور ملک چلے جائیں یہاں ان کے نظریات کو کبھی پذیرائی نہیں ملے گی، نہ ہی پاکستان میں استعماری ایجنڈا چلنے دیں گے 7 بی اور سی سے متعلق ابہام دور کیا جائے،ختم نبوت کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی دفتر میں جماعت کے سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالوھاب روپڑی ،مولاناشکیل الرحمن ناصراور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے علمبردار آئین میں موجود اسلامی شقوں پر عمل کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے ؟اسلامی اقدار و روایات پر عمل سے ہی تمام مسائل کا حل ہونگے۔ شریعت سے پہلو تہی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے، قانون ناموس رسالت کو دنیا کی کوئی طاقت تبدیل اور ختم نہیں کر سکتی۔حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے۔

تبصرے