Urdu News and Media Website

ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو فارغ کیا جائے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( نیوز نامہ )عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ختم نبوت کے حلف نامے میں نقب زنی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے کڑی سزا ئیں دی جائیں۔منکرین ختم نبوت کے ہمدرداسلام و پاکستان کے ازلی دشمن ہیں ۔قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والے اپنے ایمان کی تجدید کریں۔تحقیقاتی کمیٹی حلف نامہ میں ترمیم کے اصل کرداروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔حکومتی اداروں اور بیورو کریسی میں قادیانیوں کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ تشویشناک ہے۔ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔خادم اعلی اپنے کیے وعدہ کی پاسداری کر کے اس میں ملوث افراد کو فوری طورپربرطرف کریں۔ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم اور تبدیلی کرنے والے 21کروڑپاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے۔تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا مذہبی اور ملی فریضہ ہے اور مسلمانوں نے پہلے بھی یہ فریضہ ادا کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر آئندہ بھی یہ فریضہ ادا کرتے رہینگے۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔سرور کائنات امام الانبیاء حضور اکرم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں ان کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے۔قادیانی غیرمسلم ہیں کسی بھی کافر کو مسلمان کہنا جرم ہے۔ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو فارغ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا مسعوداحمد،مولانا محمدغازی گزشتہ روز ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اجتماع میںقاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ،قاری معاویہ محمودمکی و دیگر علماء نے شرکت کی۔

تبصرے