Urdu News and Media Website

ختم نبوت اسلام کا مرکزی عقیدہ ہے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( نیوزنامہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا عمرحیات ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا مسعوداحمد،مولانا عبیدالرحمن معاویہ ،قاری محمداقبال نے میں خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام کامرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی گروہ سے لاتعلقی انتہائی ضروری ہے۔ ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔علماء کرام نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔علماء نے کہا کہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قانون اور آئین میں موجود اسلامی د فعات کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انکو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔غیور مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ناموس رسالت پر ہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

تبصرے