Urdu News and Media Website

خادم اعلیٰ کا نعرہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب محض خواب،طالبعلم کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)وزیر اعلی پنجاب کا نعرہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب محض خواب ثابت ہواڈسکہ کے پرائمری سکولوں کے چار سوزائد طلباء طالبات سخت سردی میں ٹھنڈی زمین پر بیٹھ کر تعلیم کا زیور حاصل کرنے پر مجبور ،ضلعی و تحصیل افسران اعلی حکام کو سب اچھاکی کاغذی رپورٹ دینے میں مصروف عمل ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غلہ منڈی ڈسکہ کے طلباء طالبات سخت سردی میں ٹھنڈی زمین پر بیٹھ کر تعلیمی زیور حاصل کرنے پر مجبورہیں محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی و تحصیل ذمہ دوران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں سکول جہاں سات کلاسوں کے لئے دو کمرے ہیں وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہیں طلباء طالبات کے لئے سکول کے عقب میں ایک خالی پلاٹ میں اس سخت سردی میں کھلے آسمان تلے پڑھایا جاتا ہے بارش کے دنوں میں سکول کے بچوں کو چھٹی کروا دی جاتی ہے 400سے زائد طلباء طالبات کا مستقبل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکامعصوم بچے ٹھٹھرتی سردی میں بیمار ہونے لگے ۔معصوم بچے کسی ایسے مسیحا کی تلاش میں ہیں جو انہیں سر پر چھت اور بیٹھنے کے لئے فرنیچر دے سکے ،بچوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ کے ساتھ ساتھ فرنیچر بھی فراہم کیا جائے۔

تبصرے