Urdu News and Media Website

حکومت کا نئے سال کا تحفہ،عوام پر پٹرول بم گرادیا

اسلام آباد (نیوزنامہ)وفاقی حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ان پر پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.96روپے سے 6.79روپے تک اضافہ کردیا گیا ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 25پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔اتوار کو مشیر قومی خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری میں ردوبدل کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔اتوار کو مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 25پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ۔پٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 58روپے 37پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32روپے ہوگی۔مشیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں

تبصرے