Urdu News and Media Website

حکومت پل ڈنگیرو نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں تباہ ہونے پر نقصان کو پورا کرے

چنیوٹ(نیوزنامہ) جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر چوہدری محمد اسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پل ڈنگیرو نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے ارد گرد کے کسانوں کی فصلوں میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے فصلیں تباہ ہونے پر نقصان کو پورا کرے اور متاثرین کی دادرسی کرے انہوں نے کہا مقامی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اتنا نقصان ہو ا ہے اگر بر وقت کاروارئی کی جاتی تو غریب کسانوں کا اتنا نقصان نہ ہوتا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کسانوں کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے مالی معاونت کی جائے۔

تبصرے