Urdu News and Media Website

حکومت ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تمام قراردادوں پرعمل کرے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس

لاہور(نیوزنامہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز،مولانا خالدمحمود نے ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے قائدین ،شیوخ الحدیث ،علماء اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عقیدہ ختم نبوت اور نامو س رسالت کے لیے اہم کامیابی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تمام قراردادوں پرعمل کرے اور حلف نامہ حذف کرنے والے سازشی عناصرجو کہ آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کوبے نقاب کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ،حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر نقب لگانے والوں کے نام منظر عام پر لائے ،راجہ ظفر الحق کی سر براہی میں کمیٹی قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے اور سازشیوں کے چہرے عوام کے سامنے لائے۔علماء نے کہاکہ حکومت عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کر نے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائے تاکہ آئندہ کسی کو عقیدہ ختم اور تحفظ ناموس رسالت قوانین کے ایکٹ پر شب خون مار نے کی جسارت نہ ہو انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی سازشیں شہدا کی قر بانیوں اور علماء کی چوکیداری کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کر نے والے ہی کل شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیںگے۔علماء نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز حکومت ختم نبوت سے غداری کرنیوالے مجرموں کو کڑی سزادیتے ہوئے انکو حکومتی عہدوں سے فی الفور برطرف کرے۔علماء نے  مطالبہ کیا کہ نواز حکومت ختم نبوت سے غداری کرنیوالے مجرموں کو کڑی سزادیتے ہوئے انکو حکومتی عہدوں سے فی الفور برطرف کرے۔علماء نے مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین ،مبلغین اور ملک بھر کے کارکنان کو بھی اس کامیاب کانفرنس کے منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرے