Urdu News and Media Website

حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع

لاہور(نیوز ںامہ)حکومتی استدعا پر جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ نظر بندی میں توسیع  صوبائی نظر ثانی بورڈ کی جانب سے کی گئی تا ہم حافظ سعید کے چار ساتھیوں کی نظر بندی میں توسیع کی حکومتی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے سینیر ترین جج جسٹس یاور علی کی سربراہی میں نظر ثانی بورڈ کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ میں ہوا۔ نظر ثانی بورڈ میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں قاضی کاشف حسین، عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال اور عبدالرحمن عابد کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے  سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو وفاقی حکومت کے احکامات پر نظر بند رکھا گیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے حافظ سعید سے متعلق ریکارڈ بورڈ کے سامنے پیش کرتے ہےدرخواست کی گئی کہ ان کی نظر بندی میں توسیع کی جائے۔حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں نے نظر ثانی بورڈ کو بتایا کہ وزارت داخلہ پنجاب نے امریکی دباؤ پر ان کے موکلان کو بغیر کسی قانونی جواز کے  نظر بند کر رکھا ہے۔نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی تین ایم پی اوکے تحت نطر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی اور ان کے چار ساتھیوں کی نظر بندی26 اکتوبر کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے