Urdu News and Media Website

جنسی حراساں کرنے کے الزامات، وائن سٹین کی آسکر کی رکنیت ختم

آسکر ایوارڈز دینے والے ادارے نے ہاروی وائن سٹین کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں فیصلہ کر لیا۔امریکی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنسز کے دو تہائی سے زائد ارکان نے وائن سٹین کو فوری پر نکالے جانے پر اتفاق کیا،ان دو تہائی ارکان میں ہالی وڈ کی معروف شخصیات ٹام ہینکس اور ووپی گولڈبرگ بھی شامل ہیں۔ امریکی اداکارہ روز میک گوان نے ایک ہوٹل کے کمرے میں ان پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔ ان کے علاوہ کم از کم دو درجن خواتین نے ان پر جنسی تشدد کا الزام لگایا ہے، جن میں معروف اداکارہ انجیلینا جولی اور گوینتھ پالٹرو بھی شامل ہیں۔ان الزامات کی وجہ سے ادارے نے سنیچر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں انھوں نے وائن سٹین کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا۔’

تبصرے