Urdu News and Media Website

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف، جنرل ساحرشمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحرشمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیاآرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقررکرنے کافیصلہ کیا۔
وزیراعظم کےفیصلے کے بعد سمری صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی گئی۔

جنرل عاصم منیر کا کیریئر۔۔

جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا

وہ بہترین پیشہ ورانہ کیریئرکے حامل ہیں، فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پرتھے۔
جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔

2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے جب کہ کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

اکتوبر2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹرجنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جنرل عاصم منیر کو دوران تربیت اعزازی شمشیرسے بھی نوازا گیا۔ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔
جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد کا کیریئر۔۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیریئرکا آغاز 8 سندھ رجمنٹ سے کیا

پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شامل ہوئے۔

جب کہ فور اسٹارجنرلزکی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا ستمبر 2021 سے کورکمانڈر راولپنڈی ہیں۔

وہ جون 2019 میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرفائز ہوئے

جب کہ مختصرمدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی رہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018 میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے

انہوں نے 2015 تا 2018 ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔

بطورلیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئراور میجرجنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹی ٹی پی اور دیگردہشتگرد گروپوں کے خلاف آپریشنز سپروائز کیے۔

انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کرتے رہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے

انہوں نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ میں بھی خدمات انجام دیں۔
ساحر شمشاد اس وقت پاک فوج کی ٹین کور راولپنڈی کے کور کمانڈر ہیں۔

تبصرے