Urdu News and Media Website

جمعیت علمائے پاکستان و تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام ’’تحفظ ختم نبوت ؐ ‘‘ریلی

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)جمعیت علمائے پاکستان و تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام ’’تحفظ ختم نبوت ؐ ‘‘ریلی نکالی گئی ریلی جامع مسجد نور سے شروع ہو ئی اور شہر کی اہم شاہراہوں سے ہو تی ہو ئی چوک ریسٹ ہاؤس میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی ریلی میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی )،سنی تحریک،جماعت اہلسنت ،تحریک لبیک یارسول و دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین محمد شاہد انصاری ،مولانا فاضل صابری ،سجاد قادری ،میاں رفیق ،قاری ریاض ابرار، ظفر ساہی ،علامہ عمر فاروق گیلانی ،حافظ زمرد ایڈووکیٹ،حاجی محمدبشیر،حافظ محمد امین ،حافظ افتخار عطاری ،عدنان گورائیہ ،یعقوب بٹ ،ریاست ساہی سابقہ کونسلر ،علامہ شبیر ایم اے ،حاجی شوکت علی ودیگر علماء کرام ،مشائخ عظام اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے حکمران مغربی استعماری قوتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی قوانین کو ختم کیا جارہا ہے قادیانی نواز طرز عمل اختیار کر کے ختم نبوت ؐ قوانین کو تبدیل کردیا گیا کلیدی عہدوں پر منکرینِ ختم نبوت ؐ کو تعینات کیا جا رہا ہے جس سے اہل ایمان میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے غلامان مصطفی ؐ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن عقیدہ ختم نبوتؐ اور عظمت مصطفی ؐ کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اگر حکمرانوں نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو عشق رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہر شخص ممتاز حسین قادری کا کردار ادا کرے گا ۔

تبصرے